اے سی ٹھٹھہ کا مختلف مارکیٹوں اور دکانوں کا اچانک دورہ، زائد رقم وصول کرنے پر جرمانے عائد

Published on November 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی ہدایت پر عوام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آريسر نے پرائس کنٹرول، مارکیٹ کمیٹی، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مکلی اور ٹھٹھہ شہر کے مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں کا اچانک دورہ کرکے روز مرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ کی کوالٹی اور سرکاری نرخ چیک کیئے جبکہ زائد رقم وصول کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آريسر نے انہیں سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیاء ضروریہ فروخت کی جائے، زائد رقم وصول کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کے ساتھ جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو رلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ مقرر کردہ نرخ نامہ کی لسٹ اپنی اپنی دکانوں کی نمایا جگہ پر آویزاں کریں تاکہ عوام کو قیمتوں کی معلومات فراہم ہو سکے.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog