کیاآپ شمیم آرا کے بارے میں یہ باتیں جانتے ہیں۔۔؟

Published on December 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 695)      No Comments

shamim
لاہور(یو این پی)معروف اداکارہ شمیم آرا کا انتقال پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، شمیم آرا نے 5 اگست 2016 کو لندن کے ایک ہسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں، اگرچہ وہ طویل عرصے سے فعال نہیں تھیں تاہم ایک اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایتکارہ ہونے کے ناطے انہوں نے مداحوں پر گہرا اثر چھوڑا۔ یہاں شمیم آرا کی زندگی سے متعلق کچھ حقائق شیئر کیے جارہے ہیں، جو شاید آپ کو اس سے پہلے معلوم نہ ہوں گے۔ 1۔ شمیم آرا ان کا اصل نام نہیں تھا ایک مرکزی اداکارہ کے لیے شمیم آرا جیسا نام یقیناً بالکل پرفیکٹ تھا تاہم یہ ان کا اصل نام نہیں تھا، ان کی پیدائش 1938 میں ہوئی اور ان کا نام پتلی بائی رکھا گیا، شوبز میں آنے کے بعد اپنے نوجوانی کے دور میں انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے شمیم آرا رکھ لیا، دلکش نقوش، خوبصورت مسکراہٹ اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ انہیں اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی کافی کامیابی ملی۔ 2۔ وہ پاکستان کی پہلی فلم پروڈیوسرز میں سے ایک تھیں 60 کی دہائی میں فلم پروڈکشن صرف مردوں کا شعبہ سمجھا جاتا تھا، لیکن شمیم آرا نے 1968 کی فلم ’سائقہ‘ کو پروڈیوس کرکے اس تصور کو ختم کردیا، یہ فلم رضیہ بٹ کے ناول پر مبنی تھی جو کہ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی، اس فلم نے کئی ایوارڈز جیتے اور شمیم آرا کو اس دور کی سب سے بہترین اداکارہ بنادیا۔ 3۔ مصطفیٰ قریشی، شمیم آرا کی وجہ سے فلم انڈسٹری کا حصہ بنے اگر شمیم آرا نہ ہوتیں تو مصطفیٰ قریشی بھی فلموں کا حصہ نہیں بن سکتے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog