بورے والہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے لیے 20لاکھ روپے فنڈز جاری

Published on May 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

بورے والا (یواین پی ) وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو چک نمبر 329ای بی بورے والہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے لیے 20لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن چوہدری منظور احمد سلہریا نے صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخار ی کے توسط سے وزیر اعظم عمران خان کو درخواست گزاری تھی کہ چک نمبر 329ای بی بورے والہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں کیونکہ گاﺅں ہذا میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کمی کے باعث شدیدمشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث مقامی رہائشیوں کومختلف وبائی بیماریاں، ہیپا ٹائٹس ،معدہ وجگر اور دیگر بیماریوں کا سامناہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے وزیر اعظم آفس نے ڈپنی کمشنر وہاڑی سے رپورٹ طلب کی تھی ۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ کے سلسلہ میںپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے حکم پر گاﺅں ہذا کا دورہ کیا اور پانی کے تجزیاتی نمونے لیے گے جن کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد درخواست گزار کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے سلسلہ میں فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی جس کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 20لاکھ کا تخمینہ لگاکر بذریعہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی وزیراعظم سیکرٹریٹ کو فیزیبیلٹی رپورٹ ارسال کر دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے چک نمبر 329ای بی بورے والہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ پر عملدآمد کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب باضابطہ طور پر ضلعی حکومت وہاڑی کو 20لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں تاکہ گاﺅں ہذا کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ممکن ہو سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy