بانی الیکٹرو ہومیو ڈاکٹر کاؤنٹ میتی کی سالگرہ تقریب 19 جنوری کوہوگی ڈاکٹر راؤ محبوب

Published on December 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

خانیوال (یواین پی) الیکٹروہومیو پیتھک فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 19 جنوری 2023 کوبانی الیکٹرو ہومیو پیتھک ڈاکٹر کاؤنٹ میتی کا 214 ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مقامی الیکٹرو ہومیو پیتھس کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی نامور الیکٹرو ہومیو پیتھس شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار ممتاز الیکٹروہومیو پیتھک ڈاکٹر راؤمحبوب نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایاکہ الیکٹرو ہومیو پیتھک طریقہ علاج کی ترقی و ترویج کے لئے ہم اپنے پلیٹ فارم سے کوشاں ہیں لیکن کچھ شر پسند عناصر اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ سے بنا کر منافقانہ کردار ادا کررہے ہیں ہم خلوص دل سے انہیں دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے پلیٹ فارم سے مل جل کو اس طریقہ علاج کی بہتری کے لئے کام کریں واضح رہے بانی الیکٹر و ہومیو ڈاکٹرکاؤنٹ میتی کی سالگرہ کا اہتمام نامور الیکٹروہومیو پیتھک ڈاکٹر شاہدہ لیاقت کے کلینک سٹریٹ نمبر 4ہاؤس نمبر 80ببلی پارک نزد منڈی تبلیغی مرکز خانیوال میں صبح 10 بجے سے 2بجے تک ہوگی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes