بچہ جمہورا کی پیش گوئیاں 

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

مقصود انجم کمبوہ 
استاد: بچہ جمہورا کدھر ہو کیا کر رہے ہو ذرا ادھر ادھر نظر دوڑا کر ملکی و غیر ملکی حالات و واقعات کا جائزہ لیکر مجھے بتاؤ تو سہی میں تمہاری تلاش میں مارا مار ا پھر رہا ہوں ۔
بچہ جمہورا :استاد جی ! ابھی آتا ہوں مجھے ابھی بہت کچھ دیکھنا اور حالات و واقعات کا ادراک کرنا ہے حالات بہت دگر گوں ہیں ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے کہیں مسلمانوں کا قتل عام بڑی بے دردی سے جاری ہے تو کہیں مسلمان خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے نظر آرہے ہیں ۔
استاد : بچہ جمہورا ! یہ سچ کہہ رہے ہو مسلمانوں کے ساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو کبھی نہیں ہوا اس کی اصل وجہ مسلمان ممالک کے درمیان دوریاں ہیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے جہادی تنظیموں نے ایسا روئیہ اپنا رکھا ہے جس سے ہمارے دین پر انگلیاں اُ ٹھ رہی ہیں ہم مسلمان جہاد کے نام پر بھی اپنوں کا خون کرتے ہوئے نظر آتے ہیں بڑی طاقتیں خصوصاً امریکہ مسلمانوں کا صفایا کرنے جارہا ہے 1945میں اس نے ترک مسلمان ریاست کے ٹکڑے ٹکڑے کئے اب وہ بکھری ہوئی ریاستوں کو ملیا میٹ کرنے جارہا ہے اسی نام نہاد دہشتگر دی کی جنگ کی آڑ میں نہ صرف اسلحہ فروخت کر رہا ہے بلکہ جانی و مالی نقصانات بھی کررہا ہے ہم مسلمانوں کو دست و گریبان کرکے اپنے مقاصد حاصل کررہا ہے “صلیبی جنگوں “کا بدلہ لے رہا ہے ۔ 
بچہ جمہورا :استاد جی ! آپ نے صحیح تجزیہ پیش کیا ہے لگتا ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل کتے نے کاٹ کھایا ہے وہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے اتنا زیادہ خوف زدہ ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی اقدامات اور اسلحہ جات کو بھول چکا ہے بھارتی سرکار نے ڈونلڈ ٹرمپ کو “میٹھی پھیکی “باتیں سنا کر پاکستان کا دشمن نمبر ون بنا دیا ہے اب ٹرمپ پاکستان دشمنی میں اندھا ہو چکا ہے وہ دنیا کو باور کروانے میں لگا ہے کہ پاکستان دہشت گرد ہے اور اس کے ہاتھ کاٹنا ضروری ہو گیا ہے اسی لئے وہ دن رات پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے واچ لسٹ میں شامل کرنا ٹرمپ کا ضروری ایجنڈا بن گیا ہے ہماری خارجہ پالیسی نہ ہونے کے برابر ہے یہ فوج کا ہی کام ہے جو وہ ضروری منصوبہ بندی کرنے کے اقدامات کررہی ہے ورنہ ہماری خارجہ پالیسی میں کوئی دم خم نہیں ہمارے حکمرانوں کے دلوں میں کھوٹ بھری ہوئی ہے وہ نواز دشمن مشینری کو ناکامی سے دو چار کرنے میں لگے ہوئے ہیں چاہے ملک کو کتنا ہی نقصان نہ پہنچے ؟جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے دشمن ممالک ملک عزیز کو ہر نوع کے نقصانات سے دو چار کررہے ہیں کلبھوشن جیسے کئی جاسوس ہمارے اندر پل رہے ہیں اور ہمیں ہر طرح سے پریشانی میں مبتلا کرتے نظر آرہے ہیں ۔
استاد : بچہ جمہوراجی ! با لکل سچ کہا ہے آپ نے اب ہمیں ہر نوع کے نقصانات کا خطرہ ہے ن لیگ قانونی شکنجے سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنے کو ہے ان کو صرف اقتدار چاہئیے ملک عزیز کی خیر نہیں چاہئیے افسوس کہ قوم کو بھی نواز شریف چاہئیے اور ملک عزیز کی فکر نہیں کہ حالات کدھر جارہے ہیں اور ملک کو دشمنوں کے نرغے سے بچانے کے لئے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جو جان جوکھوں کا کام بنی ہوئی ہے سیاستدانوں نے قوم کو تقسیم کردیا ہے اور قوم بھی ایسی فطرت کی مالک ہے جو شخصیت پرستی میں اندھی ہوچکی ہے بس ایک ہی رٹ لگی ہوئی ہے نواز آوے ای آوے جیسے ذوالفقار علی بھٹو اب بھی زندہ ہے ایسے ہی نواز بھی زندہ رہے گا بس ایک آدھ سال کی بات ہے پھر اندھیری رات ہوگی سیاسی منظر نامہ ندلنے جارہا ہے سی پیک کے دشمن ممالک کی دشمنی دم توڑ جائے گی سویت یونین کو تڑوانے والی عسکری، اقتصادی اور سیاسی طاقت خود پاش پاش ہوجائے گی اور آنے والا کل ہمارا ہوگا انشاء اللہ مسلمانوں کا قتل عام کروانے والے ذلیل و رسوا ہونگے اب مسلمانوں کا قتل عام جاری و ساری ہے کشمیر ، فلسطین اور برما میں ظلم و بربر یت کی خوفناکیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے آخر اس ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے امریکہ ، اسرائیل ، بھارت اور اقوام متحدہ صرف “مذمتی قراردادیں “پاس کرواکے اپنا فرض پورا کرتی ہے جبکہ دنیا میں مسلمانوں کو خون میں نہلانے کا خوفناک کھیل جاری و ساری ہے ۔ 
بچہ جمہورا :استاد جی ! آپ بالکل درست کہتے ہیں سیاہ راتیں چھٹنے والی ہیں دنیا کا نقشہ تبدیل ہونے والا ہے روس ، چین ، ایران اور ترک سیاسی و عسکری اتحاد کر کے امریکہ کے چھکے چھڑا سکتے ہیں اپنے بدلے لینے کا عہد کر سکتے ہیں جن ملکوں کو طرح طرح کی دھمکیوں سے مرعوب کرنا چاہتا ہے وہ سب ایک جان ہو کر امریکہ کے طوطے اڑائیں گے افغانستان ، عراق اور شام سے بھاگتے ہوئے اس کی دم کٹ جائے گی ۔
استاد جی :میری نظر یں بہت دور تک پہنچ گئی ہیں امریکہ کو ذلیل و رسوا ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں اور ملک عزیز کو خوشحالی اور ترقی سے ہمکنار ہوتا دیکھ رہا ہوں ملک عزیز میں لٹیروں ، ڈاکوؤں اور بے شرموں کو ملیا میٹ ہوتے دیکھ رہا ہوں اب صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ قوم متحدہ ہوجائے سیاست کا کالا دھندہ چھوڑ دے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے سجدہ ریز ہوجائے اور اپنے رب جلیل سے صرف ایک چیز مانگے کہ اے ہمارے عظیم رب ہمارے سیاسی ، عسکری اور اقتصادی دشمنوں کو تیغ کر دے نام نہاد جہادی تنظیمں جو اپنے بھائیوں کو اپنے ہاتھوں سے خون میں نہلا رہی ہیں نیست و نابود کردے آمین ۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme