ججز کیخلاف ریفرنس، حکومت نے دوٹوک موقف اپنا لیا

Published on June 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس کو سیاست زدہ نہ کیا جائے ، نئے پاکستان میں سب کایکساں احتساب ہوگا ، ہم نے اس گلے سڑے نظام کو بدلنا ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان نے عدلیہ کی آزادی کیلئے خود جدوجہد کی اور اس کیلئے پابند سلاسل بھی رہے ، حکومت عدلیہ کے ساتھ ٹکراﺅ کرنے نہیں جارہی اور نہ عدلیہ کوکمزور کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جو پروپیگنڈا کیا جارہاہے کہ حکومت نے کسی ایک جج صاحب کیخلاف کوئی مخصوص ایکشن لیاہے، محض پروپیگنڈا کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس جو ڈیشل کونسل کے پاس جا رہاہے تو کیا جوڈیشل کونسل کوئی حکومت کا ذیلی ادارہ ہے ؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور ہونگی کہ جج کیخلاف ریفرنس کی خبر کیسے لیک ہوئی ، یہ میڈیا پر ڈسکس نہیں ہونا چاہئے تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ، ہم اس سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں کہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے ،نئے پاکستان میں احتساب سب کا یکسا ں ہوگا ،فوج نے بھی اپنے افراد کو نشان عبرت بنا کر مثال قائم کی ہے ، اب عدلیہ کے پراسس کو بھی متنازعہ نہ بنایا جائے ، اپوزیشن اس آئینی اور قانونی مسئلے کو سیاست زدہ کررہی ہے، عدلیہ سے متعلق پروپیگنڈے کی میں سختی سے تردید کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس گلے سڑے نظام کوبدلنا ہے اورقانون کا نفاذ سب پر یکساں نافذکرنا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes