صحافت میں میر جاوید الرحمن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ایم اے ٹھاکر

Published on April 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

دعا گو ہیں رب کائنات مرحوم کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف اور درجات بلند فرمائے
لاہور (یو این پی) معرف اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میر جاوید الرحمن کی وفات سے اردو صحافت کا گراں قدر باب بند ہوگیاانہوں نے اپنے والد ِ گرامی میر خلیل الرحمن کے صحافتی مشن کو نہ صرف آگے بڑھایا بلکہ میڈیا کے حوالے سے نئی بلندیوں کو ہمکنار کیا مرحوم کی اردو زبان کیلئے قومی اور بین الاقوامی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گاصحافت کے میدان میں میر جاوید الرحمن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جو نامساعد حالات ، جبر کی پابندیوں میں بھی سینہ تان کر کھڑے رہے اور حالات سے سمجھوتہ نہ کیاہم مرحوم کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی عظمت کوسلام کرتے ہیں ساتھ ہی دعا گو ہیں کہ رب کائنات مرحوم کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف اور درجات بلند فرمائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题