جہانیاں ، ایک ہی خاندان کے3 نوجوان ساہیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Published on June 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

جہانیاں(یو این پی )ساہیوال نیشنل ہائی وے یوسف والا کے قریب مزدا اور کنٹینر میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 147 دس آر کے رہائشی محمد ارشد خضر اور عثمان لاہور سے جہانیاں واپس آ رہے تھے کے ساہیوال کے قریب مزدا اور کنٹینر میں تصادم کے نتیجے میں تین افرادموقع پر جاں بحق ہوگئے جان بحق ہونے والوں میں محمد ارشد، خضر اور عثمان شامل ہیں جوجہانیاں کے علاقہ چک 147 دس آر کے رہائشی تھے حادثہ مزدا کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیاجاں بحق ہونے والے تینوں افراد آپس میں قریبی رشتہ دار تھے اور عید منانے اپنے گھر جہانیاں آرہے تھے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ چک 147 دس آر باڑہ ادا کردی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme