مسلم لیگ (ن) ہارون آباد کو سیاسی جھٹکا،اہم رہنما مسلم لیگ (ضیاء) میں شامل

Published on February 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

\"HAROONABAD
ہارون آباد(یواین پی )مسلم لیگ (ن) ہارون آباد کو سیاسی جھٹکا ،ہارون آبا د کو ترقیاتی منصوبہ جات میں نظر انداز کرنے اور مقامی سطح پر مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندی پر مقامی رہنماء مسلم لیگ (ن) ملک محمد بابر علوی نے اپنے سیاسی رفقاء ،حامیوں اور برداری کے کثیر افراد کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی ،مسلم لیگ (ضیاء)اور وائٹل گروپ نے خدمت کی سیاست کی مثال قائم کی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) میں ہارون آباد کے اندر مفادات کی لرائی چل رہی ہے اور مفاد حاصل کرنے کے لیے کئی گروپ جماعت کے اندر ہی بن چکے ہیں جس سے مسلم لیگ (ن) کی ساکھ خراب ہوئی ہے ملک محمد بابر علوی نے وائٹل ہاؤس میں مسلم لیگ (ضیاء) میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہارون آباد کے لاکھوں عوام کو نظر انداز کر کے اس کی ترقیاتی سکیمیں جاری نہیں کیں ہیں اور اس حلقہ کے عوام کو پسماندگی میں دھکیل دیا گیا ہے ہارون آباد کے عوام بھی برابرری کے حقوق رکھتے ہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمارے جیسے دوردرازعلاقہ جات کے غریب عوام کے مسائل کو ذرا سی بھی اہمیت نہیں دیتی ہے اور ان کی تمام تر توجہ لاہور اور دوسرے بڑے شہروں پر ہے اس عوامی امتیازی سلوک پر مسلم لیگ (ن) کی پالیسی سے سخت مایوسی ہوئی ہے جبکہ مسلم لیگ (ضیاء) اور وائٹل گروپ کی سیاست صرف اور صرف خدمت کی ہے اور ان کی قیادت نے ہارون آباد میں ذاتی حیثیت میں متعدد اہم منصوبے مکمل کیے ہیں اور ہر موقع پر اس علاقہ کے عوام کی تکالیف کے ازالہ کے لیے کوششیں کی ہیں اس موقع پرمسلم لیگ (ضیاء) کے رہنماء محمد سلیم عاصم ،ملک محمد ریاض خلجی ،محمد سلطان ،فاروق مغل ،سرور کاکا،چاچا لیاقت ،ڈاکٹر ذوالفقار ،چوہدری ادریس ،اکرام کامن ،راؤ ندیم ،عبد الستار لیڈر ،حاجی اشتیاق ،بھی موجود تھے انہوں نے ملک محمد بابر علوی کو مسلم لیگ (ضیاء) اور وائٹل گروپ میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور انہیں خدمت کی سیاست کا حصہ بننے پر مبارکبا د پیش کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme