مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

Published on June 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

 

کراچی(یواین پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اسلامی مہینے کے آغاز اوررویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔مفتی منیب الرحمان نے بیان میں کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی ماہ شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی، اسلامی مہینے کے آغاز اور رویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کرہی کیا جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے، آج چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی پانچ جون کو عید الفطر کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes