موجودہ حکومت مشرف کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنے سیاسی ایجنڈے کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے:سینیٹر رضا ربانی

Published on June 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضاربانی نے کہاہے کہ موجود ہ حکومت مشرف کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنے سیاسی ایجنڈے کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،اس میں ایک قدم سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس فائل کرنا ہے ۔سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو ایک غلط پیغام دیا جارہا ہے اور اس سے وکلا تحریک کو متاثر کیا جا رہا ہے ، قوم مشرف کے کچھ ساتھیو ں کے کردار کو بھول نہیں سکی جو اب موجودہ حکومت میں نظر آر ہے ہیں،مشرف کی باقیات نے لائرز مہم کو ناکام بنانے کی کوشش کی اور ایسے اقدامات کئے جس سے 12مئی جیسا سانحہ ہوا ، قانون اور آئین کے مطابق کام کرنے والے ججوں کے خلاف اقدامات اٹھانا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے خلاف کاروائی سے شروع ہو ااوراب یہ سپریم کورٹ کے ایک جج کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت بھیجے گئے ریفرنس کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صدر مملکت کی جانب سے ایک حاضر سروس جج کا معاملہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کو بھیجے جانے پر ترمیم کی ضرورت ہے ،یہ افسوسنا ک ہے کہ اس طرح کے اقدامات وسیع سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے اٹھائے جار ہے ہیں ، اسی وسیع سیاسی ایجنڈے کے تحت میڈیا اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور اس کے لئے انسداد کرپشن کے قوانین کا سلیکٹو استعمال کیا جارہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题