میری عید اس دن ہوگی، جب والد گھرآئیں گے، مریم نواز

Published on June 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میری عید اس دن ہوگی، جب والد گھر آئیں گے، قوم کو عید مبارک ہو، نوازشریف آئین پرعمل کے مطالبے کے جرم میں جیل میں عید گزار رہے، جو حق پر ہوتا ہے، اس کے ساتھ اللّہ کی مدد ہوتی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر عیدالفطرکی مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گزستہ عید الضحی والد کے ہمراہ جیل میں گزارنے کے بعد یہ پہلی عید ہے جو اپنے والدین کے بغیر گزار رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ والد سے ملنے نہیں دیا گیا۔ نوازشریف عید الضحی ، رمضان اور عید الفطر جیل میں اسلیئے گزار رہے ہیں کیونکہ انہوں نے آئین پاکستان پر عمل کرنے کے مطالبے کا جرم کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme