کرنسی گرل ’’ایان علی‘‘ کا جیل سے رہائی کے بعدایدھی فاؤنڈیشن کا دور

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 728)      No Comments
10
اسلام آباد(یو این پی)ماڈل گرل ایان علی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پہلی بارمنظرعام پرآئی ہیں سپرماڈل نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آبادکادورہ کیا اورلاواراث بچوں تحائف تقسیم کئے۔یواین پی کے مطابق جیل کی ہواکھانے کے بعد بڑے بڑے بدل جاتے ہیں،ڈالراسمگلنگ کیس سے ضمانت پر رہا ہونے والی سپرماڈل ایان علی کے رویے میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد کرنسی گرل کوپہلی بار کسی پارٹی یافیشن شو میں نہیں بلکہ ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آبادمیں دیکھاگیا،ماڈل گرل حسب روایت بن سنورکرایدھی فاؤنڈیشن اسلام آبادپہنچی جہاں لاوارث بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اس دوران ماڈل گرل نے بچوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں اوران میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ایان علی کے دورہ ایدھی فاؤنڈیشن کی تصاویرکوسوشل میڈیاپرلوگوں نے کافی پسندکیا ہے۔دورے کامقصدواقعی لاوارث بچوں کی دل جوئی تھایاپھرکچھ اوراس بارے میں آنیوالاوقت ہی بتائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题