عید شاپنگ میں ریکارڈ کمی، تاجر اتحاد نے مہنگائی کو وجہ قرار دے دیا

Published on June 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments

کراچی(یواین پی) کراچی میں عید کی خریداری میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ تاجر اتحاد نے مہنگائی کو اس کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ بازاروں میں تو آٗئے مگر قیمتیں سن کر شاپنگ کے بغیر واپس جاتے رہے۔آل کراچی تاجراتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ عید سیزن کراچی کے تاجروں کے لیے اچھا نہیں رہا۔ مہنگائی کے باعث عید سیزن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کاروبار میں 30 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 50 ارب روپے کا کاروبار متوقع تھا مگر عید سیل سیزن 35 ارب روپے تک محدود رہا اور50 فیصد سے زائد تیار مال فروخت نہ ہوسکا۔عتیق میر نے کہا کہ اس سال تمام اشیاء کی قیمتوں میں 20 تا 25 فیصد اضافہ ہوا۔ شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں میں آتی اور قیمتیں سن کر واپس چلی جاتی۔ جس کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں کاروبار میں 30 فیصد تک کمی رہی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes