متھن چکرورتی بیمار ہوگئے ٗ علاج کیلئے امریکہ منتقل

Published on December 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 621)      No Comments

ممبئی (یواین پی)ماضی کے مقبول اداکار اور ڈانس آئیکون سمجھے جانے والے بولی وڈ اداکار متھن چکرورتی بیمار ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی کو گزشتہ 9 سال سے کمر اور پیٹھ کے درد کی شکایت تھی اور وہ اس کے علاج کیلئے 2016 میں ہسپتال میں داخل بھی ہوچکے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دن سے اداکار کی تکلیف بڑھ گئی، جس وجہ سے ان کے بیٹے اور بہو نے انہیں علاج کیلئے امریکہ منتقل کردیا جہاں لاس اینجلس میں ان کا علاج ہوگا اگرچہ متھن چکرورتی کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم انہیں شدید درد کی شکایت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متھن چکرورتی کو 2009 میں فلم ’لکی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک سین کرتے وقت کمر اور پیٹھ میں اچانک درد ہوا، جس وجہ سے انہیں اس وقت بھی علاج کروانا پڑا تھا۔رپورٹ کے مطابق فلم کے سین کی شوٹنگ کے دوران گڑ بڑ ہونے سے متھن چکرورتی کی صحت خراب ہوگئی جو تاحال ٹھیک نہیں ہوئے۔نیشنل اور فلم فیئر سمیت متعدد فلمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے 66 سالہ اداکار نے 1976 میں کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ 500 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔متھن چکرورتی کی 400 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئیں، تاہم ان کی درجنوں فلمیں مختلف وجوہات کی بناء پر آج تک ریلیز نہیں ہوسکیں، ان کی ریلیز نہ ہونے والی فلموں میں 4 دہائیاں قبل بنائی جانے والی فلمیں بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog