نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ،ترک صدر کا ردعمل

Published on March 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

استنبول:(یواین پی) اگرسخت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو نیوزی لینڈ جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے،واقعہ تمام انسانیت کیلئے خطرہ ہے،مغربی ممالک کو سخت اقدامات اٹھانے چاہیے،ترک صدرترک صد رجب طیب اردگان نے کرائسٹ چرچ سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، دعا ہے اللہ پسماندگان کو صبرعطا کرے اور زخمیوں کو جلد شفا عطا کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک قوم کی جانب سے اس گھناؤنی اقدام کی زد میں آنے والے نیوزی لینڈ کے لوگوں اور اسلامی دنیا کو تعزیت پیش کرتا ہوں، اگرسخت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو نیوزی لینڈ جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے،واقعہ تمام انسانیت کیلئے خطرہ ہے،مغربی ممالک کو سخت اقدامات اٹھانے چاہیے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes