خیبرپختونخواں کے سپیکر جناب مشتاق غنی کی تحریک انصاف کےممبران سے عید ملن نشت

Published on June 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) عمرہ کی سعادت سے واپسی پر خیبرپختونخواں کے سپیکر جناب مشتاق غنی صاحب نے تحریک انصاف کے مڈل ایسٹ جدہ کے سینئر ممبران سے عید ملن نشت کی، شرکاء میں سابق جنرل سیکرٹری انجم اقبال وڑائچ ، بزنس فورم کےصدر چودھری ناصر حسن ، صدر پنجاب ونگ انصر اقبال مغل ، ویلفئر ونگ صدر تنویر صدیق خان،سینئر رہنما غلام مصطفی ، سینئر رہنما زاہد اعوان ، عجب خان، عدنان فاروقی، سوشل میڈیا ہیڈ امین فیض نے شرکت کی۔نشت میں لیڈیز ونگ کی خواتین کے علاوہ مکہ تحریک انصاف کے سابق صدر خالد خٹک اور کثیر تعداد میں ورکرز نے شرکت کی۔دوران گفتگو تعارفی سیشن، سوالات جوابات کا سیشن اور کے پی کے کے ترقیاتی پرفارمنس اور بیرون ممالک تاریک وطن کے موضوعات پہ گفت و شنید ہوئی۔ آخر میں پاکستان اور چیرمین عمران خان کے لئے دعا کی گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy