شہبازشریف کی دو ماہ بعد لاہور واپسی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

Published on June 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

لاہور: (یواین پی) شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر لیگی کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آ گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں عوام کو ان کی آنیوں جانیوں سے دلچسپی نہیں ہے، منی لانڈرنگ کا جواب دیں۔افواہوں کے بازار میں مندی، قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، شہبازشریف 2 ماہ بعد لندن سے لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ اپوزیشن لیڈر قافلے کی شکل میں ماڈل ٹاؤن آئے۔
مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا عمران صاحب، شہباز شریف آ گئے ہیں، آپ کے گھبرانے کا وقت آ گیا، اب کرائے کےترجمان کیا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题