کیچڑ اچھالنے والوں کا منہ کالا ہو گیا؛عبدالعلیم خان

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

لاہور(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر کیچڑ اچھالنے والے بدخواہوں کا منہ کالا ہو گیا ہے اور اب انشاء اللہ عمران خان ہی آئندہ وزیر اعظم ہوں گے، سپریم کورٹ میں ناکام ہونے والی نواز لیگ کو آئندہ انتخابات میں عوام بری طرح مسترد کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ دوسروں پر بے بنیاد الزامات کی بارش سے شریف خاندان اور درباریوں کا دامن کبھی صاف نہیں ہو سکتا، چوروں اور لٹیروں کو حساب دینا اور جیلوں میں سڑنا ہو گا عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار احتساب کے شکنجے میں آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار نواز لیگ نے فیصلوں کو سازش قرار دے کر خود کو مظلوم ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکامی پر جوابی الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا، ملکی وسائل لوٹ کر بیرون ملک بینکوں میں بھرنے والے کرپٹ ٹبر اور دولت کما کر ملک میں لانے والے عمران خان کے کیس میں کسی طور کوئی مماثلت ہی نہیں بنتی تھی، اس کے باوجود درباریوں نے پراپیگنڈا مہم میں زمین اور آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے بادشاہت پر یقین رکھنے والے خاندان کے ساتھ وفاداریوں کا حق ادا کیا۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و ایم پی اے شعیب صدیقی نے بھی عمران خان کے حق میں فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب 3 دہائیوں تک کرپشن سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والے شریف خاندان کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا، پی ٹی آئی ملک گیر مقبولیت کی حامل واحد جماعت بن چکی، عمران خان کی قیادت میں اب ملک گیر تبدیلی ضرور آئے گی اور پارٹی کا ہر کارکن ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنے اور معاشی انقلاب برپا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy