مقبولیت کے گراف میں پاکستانی فلمی ستاروں میں تقریبا 72 لاکھ صفحات میرا کے ہیں، خالد حسن خان

Published on February 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 886)      No Comments

\"Meera-33\"
لاہور(یواین پی) فلم اسٹار میرا کو ہم نے سو فیصد میرٹ پر فلم میں کاسٹ کیا ہے،اگرانٹرنیٹ کے گوگل پر دیکھا جائے توپاکستانی فلمی ستاروں میں مقبولیت کے گراف میں میرا جی کے صفحات زیادہ ہیں،یہ بات ہالی ووڈ گریجویٹ ڈائریکٹر خالد حسن خان نے ایک پروگرام میں کہی، میرا کا انتخاب ان کی مقبولیت اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے ،، شان سے متعلق 42 لاکھ ، ریشم کے 22لاکھ، ریما 32لاکھ جب کہ میرا سے متعلق72 لاکھ صفحات گوگل پر موجود ہیں یہ نتائج انٹرنیٹ کے سرچ انجن گوگل پر ہیں،( جس میں یقیناًکسی حد تک غلطی کاامکان ہوسکتاہے ) کم و بیش کسی بھی فلمی ستارے کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے، میرا نے دوران پروگرام کہا کہ اگر یہ فلم نہ کرپاتیں تو وہ خود کوکبھی معاف نہیں کرتیں، ذرائع کے مطابق پاکستانی فلمی پنڈتوں نے کہا ہے کہ فلم ’ہوٹل‘‘ اپنی ریلیز سے پہلے بہت کم مدت میں عوام کی دلچسپی کا باعث بننے والی واحدفلم ہے، جس میں پاکستانی اداکاروں نے بھارتی کرداروں میں ڈھل کر اپنی کارکردگی دکھائی ہے، فلم انشا اللہ جلد نمائش کے لیے پوری دنیا میں پیش کر دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题