معاشی دہشتگردوں کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے محمد صدیق خان

Published on August 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)پاکستان تحریک اں صاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ معاشی دہشتگردوں کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،ٹیکسلا میں موجود کمیشن مافیا کو بے نقاب کر کے دم لیں گے،ن لیگ جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو مسلسل بیوقوف بنا رہی ہے،پنجاب کی کرپٹ اسٹیبلشمنٹ عوام کے حقوق پر ڈاکہ مار رہی ہے،حکمرانوں نے کرپٹ بیوروکریسی کے ساتھ ملکر ملک کا دیولایہ نکال دیا ہے،ملکی ترقی میں اہم رکاوٹ کرپشن کا فروغ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا ، ایم پی اے محمد صدیق خان کا کہنا تھا کہ 2008 میں پاکستان سات ٹریلین مقروض تھا جبکہ آج پاکستان 17 ٹریلین کا مقروض ہے،پاکستان کے چوالیس فیصد بجٹ ڈیڈ سروسز پر صرف ہوتا ہے،کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کردیا ہے،ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے،انکا کہنا تھا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے آج اپنوں کو نوازنے کے لئے ٹھیکے دے رہے ہیں، ٹیکسلا واہ جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور دو ایم پی ایز منتخب ہوئے جنہیں عوام نے منڈیٹ دیا انھیں ترقیاتی گرانٹس دینے کی بجائے شکست خوردہ عناصر کو نوازا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا واہ میں تعمیر و ترقی کے نام پر جتنی کرپشن ہوئی اسکا ریکارڈ تیار کیا جارہا ہے ،ہم کرپٹ افراد کو عوام کے کٹہرے میں لائیں گے،جنہوں نے عوامی حقوق پر ڈاکہ مارا اور یہاں کرپشن کو فروغ دیا ،پولیس مسلم لیگ ن کی لونڈی بنی ہوئی ہے ، انتقامی سیاست کو پروان چڑھایا جارہا ہے، عوامی حقوق کی بات کرنے والوں کو تھانہ پولیس اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ہمارے کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے مجھ پر بھی عوامی حقوق کی آواز اٹھانے پر مقدمہ درج کیا گیاجبکہ ایک سو بیس تحریک انصاف کے کارکنان پر مقدمات کاادراج کیا گیا، ٹیکسلا میں پولیس گردی کی بدترین مثال قائم کی گئی پولیس سٹیٹ کی ملازمت کی بجائے مسلم لیگ ن کے گھر کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی ہے،انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں بلدیاتی الیکشن میں اپنے امیدواروں کو جتانے کے لئے مسلم لیگ ن ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،جبکہ ٹی ایم ٹیکسلا کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے،انکا کہنا تھا کہ بحیثیت ٹاون ناظم ٹیکسلا دس سال لوگوں کی خدمت کی کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے،انتظامی طور پر لوگوں کو فوائد حاصل ہوئے ،تعمیر و ترقی کی مثال قائم کی ، اب ٹی ایم اے ٹیکسلا میں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے ،سرکاری فنڈز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،عوام کے ٹیکسوں کی مد میں جو ریونیو اکھٹا ہوتا ہے اسے مسلم لیگ ن کے ڈکیت کھا جاتے ہیں،تمام ترقیاتی کاموں کے نوے فیصد فنڈز کرپشن کی نظر ہورہے ہیں،یہاں سے شکست فاش پانے والوں کے نام کی تختیاں لگائی جارہی ہیں، جن پر صرف یہاں کے منتخب ایم این اے اور ایم پی ایز کا حق ہے،جمہوریت کا راگ لاپنے والے آمریت کی ڈگر پر چل رہے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes