وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت اہم ایشوز پر گفتگو

Published on June 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

بشکیک: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بھی بہت اچھی میٹنگ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے کی نشست ہوئی جس میں خطے کی صورتحال، کشمیر کے معاملات افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دنیا میں مختلف تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ایس سی او کی اہمیت ہماری نظر میں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس فورم میں بہت سے معاہدے بھی ہوئے جبکہ علاقائی روابط بڑھانے پر بات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2021ء میں کرغزستان سے بجلی کی درآمد شروع ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy