گورنمنٹ ہائی اسکول 160 گ ب کے ہیڈ ماسٹر نے اسکول سیاسی ومذہبی اکھاڑہ بنا دیا

Published on April 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,294)      No Comments

EDU
گوجرہ (یواین پی)گورنمنٹ ہائی اسکول 160 گ ب کے ہیڈ ماسٹر نے اسکول سیاسی ومذہبی اکھاڑہ بنا دیا سٹاف اور طلبہء سے بدتمیزی معمول بن گئی اساتذہ نے ہیڈ ماسٹر کے آمرانہ رویہ اور مبینہ گالی گلوچ سے دلبرداشتہ ہو کر تعلیم دینے سے انکار کر دیا ۔ اساتذہ کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری ۔ طلبہ ء کے تعلیمی نقصان پر والدین اور طلبہء کا شدید احتجاج محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔واضح رہے کہ اسکول مذکورہ کے ہیڈ ماسٹر میاں محمد افضل کا مبینہ طور پر اساتذہ اور دیگر سٹاف ،طلبہء اور ان کے والدین سے رویہ اکثر غیر مناسب ہوتا ہے اسکول میں پڑھانے والے اساتذہ کے مطابق ہیڈ ماسٹر اساتذہ کے ساتھ غیر شائستہ زبان استعمال کر کے انہیں اپنے احکامات ماننے پر بضد رہتا ہے اور غیر قانونی احکامات نہ ماننے والوں کو موصوف اپنے انتقام کا نشانہ بنا کر تبادلہ یا مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کرتا ہے اساتذہ نے ہیڈ ماسٹر کے اسی رویہ کے خلاف بطور احتجاج طلبہء کو پڑھانا چھوڑ دیا ہے اوراساتذہ نے ہیڈ ماسٹر کے تبادلہ نہ ہونے تک طلبہء کو پڑھانے سے صاف انکار کر دیا ۔تین دن سے اساتذہ کے کام چھوڑنے سے طلبہء کا ناصرف تعلیمی نقصان ہو رہا ہے بلکہ طلبہء کی دیکھ بھال کے لئے انتظامی امور بھی معطل ہو کر رہ گئے ہیں پڑھائی نہ ہونے سے طلبہ ء مایوس ہو کر گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں ۔طلبہء کے والدین و معززین دیہہ نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ محض ہیڈ ماسٹر اپنی ذاتی انا کی وجہ سے اساتذہ اور طلبہء کے تدریسی عمل کو متاثر کر رہا ہے جس کی وجہ سے طلبہء کو شدید تعلیمی نقصان پہچنے کا اندیشہ ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر ارباب اختیار سے فوری طور پر اسکول کے تعلیمی ماحول کو بحال کر کے پارٹی بازی کے مرتکب ہیڈ ماسٹر محمد افضل کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اسکول ہیڈ ماسٹر سے موقف جاننے کے لئے جب میڈیا ٹیم گئی تو بار بار اصرار کرنے پر موصوف نے صرف اتناہی کہا کہ احکامات ماننے سے انکاری اور احتجاج کرنے والوں کے اخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog