پی پی ایم پی اے ممتاز چانڈیوکیخلاف صحافی برادری کا احتجاج

Published on June 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

شہید صحافی علی شیر کے قتل میں نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین پڈعیدن کی حمایت کرنے پرمعافی مانگنے کا مطالبہ
نوشہرو فیروز (یواین پی)پی پی ایم پی اے ممتاز چانڈیوکیخلاف صحافی برادری کا احتجاج، شہید صحافی علی شیر راجپر کے قتل میں نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین پڈعیدن کی حمایت کرنے پرمعافی مانگنے کا مطالبہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ممتاز چانڈیو کی جانب سے سندھ اسمبلی میںپڈعیدن کے شہید صحافی علی شیر راجپر کے قتل کیس میں نامزد ٹاؤن چیئرمین پڈعیدن کی حمایت کرنے پر نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس، محراب پور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جنا ح چوک پر احتجاج کیا گیااحتجاج کی قیادت این ایف یو جے کے ضلعی نائب صدر منور حسین منور، ایم یو جے کے رہنماؤں علم الدین علیم، راجہ خان نوناری، شہزاد مغل و دیگر نے کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری ظہور حیدر آرائیں، آصف جاوید رندھاوا ایڈووکیٹ، چیئرمین محرا بپور ویلفیئر فاؤنڈیشن خلیق الرحمان خالد ایڈووکیٹ، اے پی ایم ایل رہنما احمد خان چانڈیو، پاکستان فلاح پارٹی کے تعلقہ صدر محمد ارشد قادری ودیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی صحافی برادری نے پی پی ایم پی اے ممتاز چانڈیو کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے انکی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے منور حسین منور، علم الدین علیم ، راجہ نوناری، شہزاد مغل ودیگر نے کہا کہ پی پی ایم پی اے ممتاز چانڈیو نے سندھ اسمبلی میں دوران تقریر صحافی کے قتل کیس میں نامزد پڈعیدن ٹاؤن چیئرمین شکیل راجپرکی کھلم کھلا حمایت کرکے بڑا غلط عمل کیا ہے انہیں چاہئے تھا کہ شہید صحافی علی شیر راجپر کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے اور شہید کی چار معصوم بچیوں کیلئے آواز بلند کرتے مگر انہوں نے اپنے پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین پڈعیدن کی حمایت کرکے صحافی کے خاندان سمیت ضلع بھر کی صحافی برادری کو رنجیدہ کیا ہے جس پر انہیں معافی مانگنی چاہئے بصورت دیگر انکے خلاف ضلع بھر کے پریس کلبوں پر احتجاج کیا جائیگا احتجاج میں رانا ندیم انجم، ناصر آرائیں، احمد ندیم مغل،محسن ملاح، عامر ملک،سرفراز میمن، آکاش چوہان ودیگر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题