مغرب میں مسلمانوں کے خلاف پائی جانے والی دقیانوسی سوچ کو تبدیل کیا جاناچاہیے ٗ ڈاکٹر ملیحہ لودھی

Published on November 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

نیویارک(یوا ین پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاimages ہے کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف پائی جانے والی دقیانوسی سوچ کو تبدیل کیا جاناچاہیے۔ گزشتہ روز تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں، اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہاکہ نمائش کا مقصد عالمی ثقافتوں کے درمیان امن، برداشت، احترام کو فروغ دینا ہے ۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ نمائش کا آغاز 2016ء میں ہوگا اور اس کے ذریعے بچوں کو ابتدائی عمر میں ہی اسلامی ثقافت کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی اور اس طریقے سے اسلام کے بارے میں پھیلی ہوئی فرسودہ باتوں کی نفی میں مدد ملے گی ۔انہوں نے اس نمائش کے انعقاد کو بروقت قرار دیتے ہوئے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes