اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے عملے کیلیے محفوظ ملک قرار دیدیا

Published on June 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اقوام متحدہ نے اپنے اہل کاروں کے لیے پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا اب اقوام متحدہ کے غیرملکی اہلکار بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے کیوں کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے عملے کیلئے فیملی اسٹیشن قرار دینے کااعلان کیا ہے اور اب اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن نے خط کے ذریعے پاکستان کو مطلع کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کیں جس کے تحت 14 جون سے پاکستان کے لیے نان فیملی اسٹیشن پوزیشن ختم کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا میں متعدد ممالک سکیورٹی صورتحال میں یواین سے معاونت کے طلب گار رہتے ہیں اس کا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے لیے مثبت اثر پڑے گا اور یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری پر بھی فضا ہموار ہوگی، اس کے لیے گزشتہ 2 سال سے کوششیں کی جارہی تھیں، فیملی اسٹیشن سے مراد یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا عملہ اب پاکستان میں اپنی فیملی کو ساتھ رکھ سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题