سلمان خان اداکارہ سنیہا اولل کودوبارہ بالی وڈ میں لانے کے لئے کوشاں

Published on February 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

\"10\"
ممبئی ۔۔۔ بالی وڈ کی فلم ’’لکی‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آنے والی نیلی آنکھوں والی اداکارہ سنیہا اولل دوبارہ بالی وڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔ سال 2005میں لکی میں سنیہا کو سلمان خان نے ہی متعارف کرایا تھا اور اب دوبارہ بالی وڈ میں واپسی کے لئے بھی سلمان خان اس کی رہنمائی کررہے ہیں ۔سنیہا کو اداکاری سے زیادہ اداکارہ ایشوریارائے سے مشابہت کی وجہ سے شہرت ملی تھی تاہم وہ بعد میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کی طرف چلی گئی جہاں اس نے دو فلموں میں کام کیا ہے۔ 28 سالہ سنیہا کا کہنا ہے کہ وہ لکی کے بعد سلمان کے ساتھ رابطے میں کبھی نہ رہی لیکن اب سلمان دوبارہ ان کی رہنمائی کررہے ہیں ۔انہوں نے مجھے پر کشش نظر آنے کے لئے جم جوائن کرنے اور رقص سیکھنے کا مشورہ دیا ہے جس پر میں نے عمل شروع کردیا ہے۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اس مرتبہ بہت محتاط ہو کر سلمان کے مشورے سے فلم منتخب کرے گی تاکہ بالی وڈ میں قدم جما سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes