بینظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا ایک عظیم اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی ہےعنایت اللہ وسیر

Published on June 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

بورے والا( یواین پی) پیپلز پارٹی سٹی بورے والہ کے زیر اہتمام گذشتہ شب سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ مقامی ریسٹورینٹ ملتان روڈ میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت حاجی عنایت اللہ وسیر سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی بورے والہ نے کی،صدر تقریب حاجی عنایت اللہ وسیر نے سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا ایک عظیم اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے وہ ایک باصلاحیت اور ذہین سیاسی رہنما تھیں ان کی ملک میں آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب سے سٹی جنرل سیکرٹری محمود بھٹی،سینئر نائب صدر سلیم قریشی ،مرتضی چوہان ، سینئر نائب صدر تحصیل چوہدری نعمان رشید آرائیں ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،سالگرہ تقریب میں پیپلزپارٹی سٹی اور تحصیل عہدیداروں نے شرکت کی ان میں ارشد ننھا، نعیم انجم ،پھول شاہ، غفور رحمانی، لیاقت علی ، بدر منیر شاہ ، شیخ جاوید اقبال ،اشتیاق اویسی ،اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر عہدیداروں اور ورکرز نے مل کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک اور تقریب کے اختتام پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题