سعودی صحافیہ سمیرہ عزیز کے جواں سال بھانجے حمزہ اسکندر کے انتقال پر جدہ کی پاکستانی کمیونٹی کا اظہار تعزیت

Published on January 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

32
جدہ ( بیورو چیف یو این پی زکیر احمد بھٹی) گزشتہ دنوں معروف سعودی صحافیہ سمیرہ عزیز کے جواں سال بھانجے حمزہ اسکندر پراچانک دورہ قلب کا حملہ ہوا جو جان لیوا ثابت ہوااور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔  إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ-24 سالہ مرحوم حمزہ اسکندر انتہائی خوش اخلاق،  ہونہار، اعلی  تعلیم یافتہ اور با صلاحیت شخصیت کے مالک تھے۔ سخت محنت کرنا اور مشکل سے مشکل کام کو چیلنج سمجھ کر کرنا انکا خاصہ تھا۔ نوجوان طبقہ کے لئےانکا کردار مثالی تھا۔ بچپن میں کئی برس کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا رہنے کے بعداب مکمل طور پر وہ ایک صحتمند زندگی گزا رہے تھے۔ اتنی کم عمری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انہوں نے کار ہائے نمایاں انجام دیئے۔ مرحوم مختلف مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ عوام میں کینسر کے خلاف شعور و آگاہی کے لئے بھی بڑے عرصے سے سرگرم عمل تھے۔ وہ   اس مہلک مرض میں مبتلا افراد کے لیے روشنی کی کرن تھے۔ انھیں   ناامیدی کی کرن سے نکال کر انکے اندر امید کا دیا روشن کرتے تھے اور انھیں یہ احساس دلاتے تھے کہ اس  مرض سے چھٹکارا ممکن ہے۔ مستقبل کے سہانے خواب سجائے   آگے بڑھ رہے تھے مگر زندگی نے انکو مہلت نہ دی۔ جدہ میں مقیم پوری پاکستانی کمیونٹی مرحوم حمزہ اسکندر کی مغفرت کی دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی کوتاہیوں کو درگزر فرماتے ہوۓ جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات پر فائز کرے۔ کمیونیٹی رنج و غم کی اس گھڑی میں انکے والدین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوۓ اللہ سے دعا گو ہے کہ انکو اپنےجواں‌سال بیٹےکی جدائی کا غم برداشت کرنے کی ہمت دے اور انہیں صبرجمیل عطا فرمائے۔ کمیونیٹی تمام عزیز واقارب بلخصوص محترمہ سمیرہ عزیز سے اپنے گہرے صدمے کا اظہار کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالٰی انکو یہ جانکاہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے اور انھیں صبر واستقامت سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题