جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا؛شیخ رشید احمد

Published on April 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments


رحیم یارخان(یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ‘ عوام بھی عمران خان کے امیدواروں کوبھرپورووٹ کی طاقت سے کامیاب کرائیں کیونکہ عمران خان کے علاوہ ملک میں حقیقی لیڈراورکوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی آدمی سوچ سکتاہے کہ جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو،ْایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں‘ گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران احتساب میں نہیں‘ ختم نبوت کیخلاف چور دروازے سے یہ کام کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں‘سوائے میرے سارے مولیوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں‘ ملک بالخصوص جنوبی پنجاب میں لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں‘میں زمانہ طالب علمی سے کرتا ہیں‘ پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے‘ سارے ممبران قومی اسمبلی بھیڑ بکریاں ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا اسپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا‘ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ختم نبوت کے موقع پر مجھے اسمبلی میں ٹائم ملا اور میں نے تڑکا لگادیا اور ایسا لگایا کہ انہوں نے مجھ سے معافیاں مانگیں‘ شیخ رشید نے کہا کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔اس موقع پررانامسعودمجیدخان‘ امجدگولڈن‘ رمضان قریشی‘ علی چیمہ ‘ رئیس باسط ‘ نوشین مرزاودیگرہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy