وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے متعلق عمران خان کے خلاف اہم انکشاف

Published on January 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے متعلق عمران خان کے خلاف اہم انکشاف، اراکین پنجاب اسمبلی پرمشتمل ناراض گروپ کی تشکیل خود عثمان بزدار کے حکم پر دی گئی تھی، اس گروپ کا کام عمران خان کے فیصلے کے خلاف بیوروکریسی کے اختیارات وزیراعلیٰ پنجاب کو منتقل کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ اراکین پنجاب اسبلی پرمشتمل ناراض گروپ کی تشکیل خود عثمان بزدار کے حکم پر دی گئی تھی، اس گروپ کا کام عمران خان کے فیصلے کے خلاف بیوروکریسی کے اختیارات وزیراعلیٰ پنجاب کو منتقل کرنا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس گروپ نے اپنا نام ’ سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ‘ رکھا ہے اور انھوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے سے وفاداری کا حلف لیا ہے۔واضع رہے کہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 20 ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کو کل باہمی گفتگو کے لیے بلایا ہے۔عثمان بزدار سے ملاقات میں ناراض اراکین اسمبلی اپنے مطالبات کے بارے میں بتائینگے۔ ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ناراض اراکین نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تحفظات دور کرنے کے لیے فروری تک کا وقت دیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی۔مسلم لیگ ق اور چیف سیکرٹری پنجاب کے درمیان اہم میٹنگ میں اختیارات کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کے درمیان ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا تھا۔ جس کا اشارہ مونس الہیٰ نے سینئیر صحافی حامد میر سے گفتگو میں دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog