عید الضحیٰ کی آمد کے باعث جانوروں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں

Published on June 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments


پشاور(یواین پی) عید الضحیٰ کی آمد کے باعث جانوروں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں۔مال مویشی منڈیاں بھی سج گئی ہیں۔ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے خریداری کا سلسلہ شہریوں نے شروع کردیا ہے تاہم منڈیوں میں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کے باعث سینکڑوں خریداروں اور فروخت کنندگان کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ جی ٹی روڈ، باڑہ روڈ، پجگی روڈ پر واقع منڈیوں میں چھوٹے بڑے جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 5سے 30ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ جانوروں کی قیمتیں تاحال آسمان تک پہنچی ہیں۔ چھوٹے جانوروں، بڑے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کرونا وائرس کے باعث تاجروں نے کیا ہے۔ تاہم بارڈر کے سیل ہونے کے باوجود جانوروں کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے بیشتر شہریوں نے خریداری مکمل کر لی ہے بکروں،دنبوں کے علاوہ بڑے اور چھوٹے گائے اور بھینس بھی خرید لئے ہیں۔ خریداروں کے مطابق کرونا وائرس سے بچنے کے لئے انہوں نے پہلے سے ہی خریداری کر لی ہے۔ مال شارٹ ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ تاہم رواں سال عید الضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی قوت خرید میں کمی کے باعث کم جانوروں کی خرید و فروخت کے امکانات ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题