پاکستان، قطر میں تجارت، منی لانڈرنگ سمیت مختلف یادداشتوں پر دستخط

Published on June 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کے دوان پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد، خفیہ معلومات کے تبادلے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور تجارت کی ترقی کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت سمیت تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس تقریب کے دوران امیر قطر اور وزیراعظم بھی شریک تھے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جےایف 17 تھنڈر طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی، امیر قطر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا، وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان سے وزرا کا تعارف کرایا، امیر قطر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا، وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، وزیراعظم اورامیرقطر کے درمیاں وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی، پاکستان کی طرف سے قیادت وزیراعظم عمران خان جبکہ قطری وفد کی قیادت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کر رہے ہیں۔اس سے قبل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے دو روزہ دورے پر جب پاکستان پہنچے تو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ امیر قطر نے یہ دورہ وزیراعظم کی دعوت پر کیا۔ امیر قطر کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد مہمان امیر وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کی گاڑی کو خود ڈرائیو کیا۔ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر قطر اتوار کی صبح ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کرینگے، امیر قطر ایوان صدر میں سرمایہ کاری تقریب میں شریک ہوں گے، امیر قطر کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ ہوگا، وزیراعظم، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوگی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالر کے معاہدے زیر غور آئیں گے، توانائی اور پٹرو کیمیکل کے شعبوں میں تعاون پربات چیت ہوگی اور سیاحت، زراعت، انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بریفنگ دی جائے گی۔ قطر کے سرمایہ کاروں کو فوڈپراسیسنگ، پیکجنگ اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔ اس کے ساتھ ساتھ سی پیک سےمنسلک سڑکوں میں نجی شعبے کے اشتراک پر بات چیت کی جائے گی اور پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes