آزادکشمیرمیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ اکثر سرکاری سکولوں کا رزلٹ سوفیصد رہا

Published on August 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments


مظفرآباد(یوا ین پی)آزادکشمیرمیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اکثر سرکاری سکولوں کا رزلٹ سوفیصد رہا۔مظفرآباد اور گردونواح میں سرکاری سکولوں کے نتائج درمیانے رہے،جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول طارق آباد نے میٹرک کے امتحانات میں سوفیصد رزلٹ دے کر نہ صرف سکول کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے بلکہ والدین کے ساتھ ساتھ علاقہ کی عزت میں بھی بے پناہ اضافہ کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ادارہ کی صدر معلمہ ثمینہ غلام حسین اور جملہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںے۔ ان خیالات کا اظہار طارق آباد کے رہائشی اور مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر محمد اقبال عباسی،پی پی رہنما بشیر اعوان،سید احمد شاہ،(ر)کیپٹن محمد سعید،ممتاز سواتی،پی ٹی آئی کے رہنما ملک خورشید احمد بانڈے ودیگر نے اساتذہ کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کریں جن کی وجہ سے آزادکشمیر کے عوام بلخصوص حکومت اور محکمے کی نیک نامی میں اضافہ ہوتا ہے حوصلہ افزائی سے سٹاف کو آکسیجن ملتی ہے جس کی وجہ سے وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں صدر معلمہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث سکول کا رزلٹ سوفیصد رہا اس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes