آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ

Published on June 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

لندن(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی وزارت دفاع میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔برطانوی وزارت دفاع میں وفود کی سطح پر بات چیت کی گئی جس میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ دونوں وفود نے مسلح افواج میں تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes