اپوزیشن کے جن ارکان اسمبلی استعفے آئے ہیں، وہ قبول ہونے چاہئیں، وزیر اعظم

Published on December 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں سے متعلق سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کے جن ارکان اسمبلی استعفے آئے ہیں، وہ قبول ہونے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسپیکر صاحب کو چاہیے کہ وہ بلاتاخیر استعفے قبول کریں۔دوران اجلاس وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) اور امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی میں معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق اس کے باوجود کابینہ نے نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آئی میں معاہدے کی منظوری دے دی۔اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک اپنے اپنے شہریوں کے اثاثوں تک رسائی دیں گے، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes