سونے کی فی تولہ قیمت 80 ہزار 500 تک پہنچ گئی

Published on June 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

کراچی: (یواین پی) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب پاکستان میں فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 80 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ صرف ایک روز میں قیمت 21 ڈالر اضافے سے 1429 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے دام بڑھ جانے سے مقامی سطح پر بھی قیمت 1300 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 80 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے سے 69 ہزار 16 روپے میں فروخت ہونے لگا۔گولڈ ڈیلرز ڈیلرز کے مطابق پہلے روپے کے مقابلے ڈالر کے دام بڑھنے کے اثرات سونے کی قیمت پر نظر آ رہے تھے، اب عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں اس کے ریٹ بڑھ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes