سابق وزیراعظم کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی، فلیگ شپ ریفرنس میں بری

Published on December 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید، 2.5 ملین ڈالرز، اور ڈیڑھ ارب روپے کے الگ الگ یعنی مجموعی طور پر 3 ارب 47 کروڑ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد نواز شریف 10 سال کیلئے سیاست سے نااہل بھی ہو گئے ہیں۔احتساب عدالت کے جج نے ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر 19 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف نے منی ٹریل نہیں دی جبکہ اور بھی کافی ٹھوس ثبوت موجود ہیں تاہم فلیگ شپ ریفرنس میں ملزم کیخلاف مقدمہ نہیں بنتا اس لئے ان کو بری کیا جاتا ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو حراست میں لے لیا گیا ہے جنہیں جوڈیشل کمپلیکس سے سیدھا اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا جہاں پہلے سے ہی ان کیلئے بیرک مختص کی جا چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes