نجی نیوز چینل کی کانب سے پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے نو منتخب عہدے داران کے اعزاز میں ظہرانہ

Published on February 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments
فاروق آباد (یواین پی)فاروق آباد میں نجی نیوز چینل کی انتظامیہ نے پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے نو منتخب عہدے داران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیانجی نیوز چینل کے چیف ایگزیکٹو ذوہیب شہزاد نے نو منتخب ارکان پریس کلب کی آمد پر انکا فقیدالمثال استقبال کیا جبکہ نجی نیوز چینل کی پوری ٹیم نے صدر پریس کلب چوہدری مبشر حسین بھٹی جنرل سیکرٹری میاں عبدالمجید اور جملہ اراکین کو پریس کلب کے مکمل اختیارات ملنے پر مبارکباد پیش کی اور انکے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اس موقعہ پر سی ای او نجی نیوز چینل ذوہیب شہزاد نے نو منتخب ارکان پریس کلب سے دوران گفتگو کہا عہدہ درحقیقت انسان کی آزمائش ہے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں جو اپنے اختیارات کسی کی بہتری کے لئے استعمال کرتے ہیں پریس کلب رجسڑڈ فاروق آباد کے متحرک صحافیوں نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انکے حل کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے دراصل ورکنگ جنرلسٹ ہی مثبت صحافت پر خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ظلم اور نا انصافی کے خلاف اپنا قلمی جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes