دلہن اور دلہا کے گھر والوں پہ بیس ہزار کا ٹیکس ظلم ہے؛ انٹر نیشنل پروموٹرکامران حیات

Published on June 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

شادی کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کی بجائے شادی والوں کوٹیکس کی زد میں لانا انصاف نہیں
لاہور(یواین پی)انٹرنیشنل آرگنائزرکامران حیات نے ایک تقریب میں شرکت کی اور موجودہ وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا خان صاحب آپ کیسے وزیر اعظم ہیں آپ کے علم میں ہونا چاہیے جہیز جیسی لعنت بھی پاکستان میں موجود ہے آپ نے شادی کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کی بجائے دلہااور دلہن والوں پر 20,20ہزار کا بوجھ ڈال دیایعنی اب لڑکی والے جہیز دیں یا نا مگر دونوں گھروں کا 20,20ہزار ٹیکس ضرور دیں گے قانون سازی سے قبل ا±س غریب کی بیٹی دیکھیں جو جہیز نہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھر عمر رسیدہ ہو رہی ہیں۔خان صاحب ریاست مدینہ میں جہیز نہیں تھاپاکستانی انڈسڑی ،مل مالکان کی بجائے کسی لاچار اور بے سہارا بچیوں کی شادی کےلئے قانون سازی کریں پھر قائم ہوگی ریاست مدینہ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes