انوشکا شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا پیار نہیں بلکہ یہ اداکارہ کھلاڑی کا پہلا پیار تھیں، بھارتی میڈیا نے ایساانکشاف کر دیا کہ جان کر انوشکا شرما بھی حیران رہ جائیں گی

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,783)      No Comments


ممبئی(یو این پی)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے معاشقے کی خبریں تو کہیں نہ کہیں سے آتی رہی رہتی ہیں تاہم اب ایک اور انکشاف سامنے آیاہے کہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کا پہلا پیار نہیں تھیں بلکہ ان کا پہلا پیار بالی ووڈ کی ہی دوسری اداکارہ تھیں ۔یو این پی کے مطابق ویرات کوہلی نے کچھ سال قبل دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جینلیا ڈی سوزا کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ انہیں بہت خوبصورت لگتی ہیں ۔تاہم جینلیا رتیش دیش مکھ کے ساتھ ہیں اور وہیں ویرات کوہلی بھی انوشکا شرمکا کے ساتھ ریلیشن میں ہیں تاہم انہوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes