بارسلونا،کرسمس اور قائد اعظم ڈے کی تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کے پلیٹ فارم سے منائی جائیگی،جوزفین کرسٹینا

Published on December 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

SONY DSC
بارسلونا(یواین پی) بین المذہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے ایک پریس ریلز میں کہا ہے کہ کر سمس اور قائد اعظم ڈے کی تقریببین المذاہب ہم آہنگی کے پلیٹ فارم سے20دسمبر کو مقامی کاتھویک چرچ کے ہال میں سانتا کلوما(بارسلونا ) میں منائی جائیگی۔جس کیلئے سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات کو شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کر دےئے گئے ہیں۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ویلفےئر اتاشی محمد اسلم غوری قونصلیٹ بارسلونا ہونگے۔جب کہ خصوصی آمد فخر چک جھمرہ چوہدری اشفاق دیو اور مسلم لیگ ق والنسیا کے صدر چوہدری ریاست علی دھرتھڑ اور والنسیا کی معروف سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیت چوہدری طارق محمود وڑائچ آف کالرہ کلاں کی ہوگی۔اس تقریب میں مقامی سپانس اتھاڑی اور تمام مذاہب کے لوگ شرکت کرینگے۔ہر سال کی طرح اس تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات بھرپور تعاون کر رہی ہیں جس کیلئے ہم انکے مشکور ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes