بھارتی میڈ یا نے بھی نوجوان بلے بازبابر اعظم کی صلاحیتوں کا لو ہا مان لیا

Published on June 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

لندن (یواین پی ) نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری نے بابر اعظم کو سپر سٹار بنا دیا ،بھارت سمیت دنیا بھر کے میڈ یا کی شہ سرخیوں میں آگئے ۔میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا انہیں ویرات کوہلی سے ملا رہاہے۔دنیا بھر کے اخبارات اور میڈیا میں ان کی بیٹنگ کی تعریفیں کی گئی ہیں،بابر اعظم اپنی اس اننگز کو اپنے ون ڈے کریئر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہیں۔بابر اعظم نے اپنی اننگز کے بار ے میں بتا یا جب پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو وکٹ جو پہلے سے سلو تھی وہ ٹرن ہونا شروع ہو گئی تھی اور اس وجہ سے انہوں نے محمد حفیظ کےساتھ یہ طے کیا تھا کہ کوئی چانس نہیں دینا اور اطمینان سے کھیلنا ہے۔بابر اعظم نے اپنی اس اننگز کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل میں تین ہزار رنز بھی مکمل کیے ہیں۔انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں دس سنچریاں بنائی ہیں جن میں سے آٹھ میں پاکستانی ٹیم جیتی ہے۔اس بارے میں وہ کہتے ہیں کہ جب آپ کی اننگز ٹیم کے کام آئے اور آپ میچ جتوا کر آتے ہیں تو بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے اور اپنے اندر ایک نیا حوصلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes