مقبوضہ کشمیر:فوجی کیمپ پر حملہ، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

Published on April 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments


 سرینگر  (یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے میں دو افسروں سمیت پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ دونوں حملہ آوروں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ قابض فوج نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب کپواڑہ سکیٹر میں بھارتی فوج کے آرٹلری ہیڈ کوارٹرز کوعلی الصبح چار بج کرتیس منٹس پر دو حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا کیپٹن اور ایک جے سی او بھی شامل ہے جبکہ دونوں حملہ آور بھی گولیوں کا نشانہ بنے۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آووں نے دستی بموں کا استعمال بھی کیا۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بھارتی فوج نے حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کرکے متعدد بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ادھرفوجی کیمپ پر حملے کے فوری بعد سری نگر سے حریت کانفرنس کی رہنما اور دختران ملت تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کوکٹھ پتلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ آسیہ اندرابی کو انکی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog