محکمہ صحت کے چھاپے، آکسی ڈل نامی اینٹی بائیوٹک انجیکشن کے سٹاک سیل کر کے سیمپل حاصل کر لئے

Published on February 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 652)      No Comments

index
وہاڑی( یواین پی)محکمہ صحت کے افسران کے پولیس کے ہمراہ رات گئے سامی میڈیسن کمپنی ضلع وہاڑی کے ڈسٹری بیوٹر زکے گوداموں پر چھاپے آکسی ڈل نامی اینٹی بائیوٹک انجیکشن کے سٹاک سیل کر کے سیمپل حاصل کر لئے ۔تفصیل کے مطابق لاہور میں جعلی آکسی ڈل انجیکشنوں کی تیاری میں ملوث گروہ کے گرفتار رکن کے کوئٹہ سمیت وہاڑی میں بھی آکسی ڈل انجیکشنوں کی فروخت کے انکشاف پر سیکریٹر ی ہیلتھ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میلسی وہاڑی اور بوریوالا میں سامی فارما سوٹیکل کمنی کے ڈسٹری بیوٹرز المجید میڈیسن وہاڑی ، الفتح میڈیسن بورے والا اور میڈیسن میلسی کے گوداموں پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپے مارکر آکسی ڈل نامی اینٹی بائیوٹک انجیکشن ون گرام کا سٹاک سیل کر دیا اور نمونے حاصل کر کے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو تجزیہ کے لیے بھجوا دےئے وہاڑی میں ڈی ایچ اوڈاکٹر نعیم صادق ملہی کی سربراہی میں ڈی ڈی او ڈاکٹر خالد جاوید ، ڈرگ انسپکٹر عمران رشید اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ روبینہ تاج پر مشتل ٹیم نے جبکہ میلسی اور بورے والا میں ڈی ڈی ایچ اوز اور ڈرگ انسپکٹرز پر مشتمل ٹیموں نے کارروائی میں حصہ لیاواضح رہے کہ تینوں ڈسٹری بیوٹرز کے گوداموں میں ہزاروں کی تعداد میں مذکورہ انجیکشن موجود ہیں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاہور میں جعلی انجیکشن تیار کرنے والے گروہ کے جو ارکان پکڑے گئے انہوں نے وہاڑی میں سپلائی کردہ انجیکشن کے بیج نمبر اور ڈسٹری بیوٹر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم چھاپہ مار ٹیموں نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ آنے تک مذکورہ انجیکشنوں کا سٹاک سیل کر دیا ہے دوسری جانب آکسی ڈل انجکیشن بنانے والی کمپنی سامی فارما سوٹیکل کے ڈسٹری بیوٹر محمد اقبال نے بتایا کہ ان کے پاس موجود سٹاک کمپنی کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے اورتمام سٹاک کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ انوائس کے مطابق ہے دریں اثناء ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر افضل بشیرنے بتایا کہ محکمہ صحت نے ضلع بھر میں آکسی ڈل نامی انجیکشن کے مین ڈیلرز کا سٹاک سیل کرنے کے بعد ریٹیلر کا سٹاک قبضہ میں لینے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے لیبارٹری رپورٹ آنے تک آکسی ڈل انجیکشن کی ضلع وہاڑی میں فروخت رکوا دی گئی ہے اس سلسلہ میں ڈی سی او جواد اکرم نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اگر سیل کئے گئے سٹاک میں موجود انجیکشن جعلی پائے گئے تو ملزمان کو عبرتناک سزا دلائی جائیگی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes