بے نظیر بھٹو شہید عوام کی آواز تھیں ان کا رشتہ عوام سے تھا زاہد شریف

Published on June 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

ریاض ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان پیپلزپارٹی ریاض کے بزرگ رہنما بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سابقہ چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا جس میں زاہد شریف نے خصوصی شرکت کی کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بی بی بے نظیر بھٹو شہید عوام کی آواز تھیں ان کا رشتہ عوام سے تھا وہ انسانی حقوق کی علمبردار ملکی استحکام سالمیت اور قومی مفادات کی امین تھیں بلا شبہ ان کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر ان کی جرات وحوصلہ مندی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا زاہد شریف نے پروقار تقریب منعقد کرنے پر بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کا شکریہ ادا کیا اور ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے بے لوث خدمت کی تعریف کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تقریب کے میزبان قاضی اسحاق میمن نے کہا محترم بی بی شہید پاکستان کا تابناک چہرہ تھیں وہ انسانی اقدار اور شخصی وقار کا حسن تھیں محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں انہوں نے خون کے آخر قطرے تک غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور زندگی آمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہیں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے تقریب میں خصوصی شرکت کرنے پر زاہد شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کمیونٹی کے لیے اعلی اور بے لوث صحافتی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ زاہد شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ آئندہ بھی کمیونٹی کی بھر پور خدمت کرتے رہے گئے تقریب سے قاضی ذیشان قاضی ؛ وسیم خان ؛ اور عابد شعمون چاند نے بھی اپنے اپنے خطاب میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے میزبان بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کی جانب سے زاہد شریف ؛ وسیم خان اور عابد شمعون چاند کو سندھ کا روایتی اور ثقافتی تحفہ اجرک بھی پیش کی گئی جس پر قاضی اسحاق میمن کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا تقریب کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 66 سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes