سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی

Published on October 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

کراچی (یواین پی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر ان کے میڈیکل چیک اپ اور ضروری طبی ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔ ٹویٹر پر پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا گیا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ناسازی طبعیت کی وجہ سے اتوار کی شام ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی عملہ ان کا میڈیکل چیک اپ کررہا ہے جبکہ ضروری طبی ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔واضح رہے سابق صدر آصف زرداری طبیعت بہتر ہونے پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔ وہ اپوزیشن کی اے پی سی میں بھی شریک ہوئے، اور بیانات بھی جاری کرتے رہے۔ دوسری جانب سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر درخواست میں نیب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس نیب کا دائرہ اختیارنہیں ہے، استدعاہے کہ ریفرنسز سے بری کیا جائے اور ریفرنسز چیئرمین نیب کو واپس بھجوائے جائیں تاکہ ان میں سے درخواست گزار کا نام نکالاجا سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے بھی آصف زرداری کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم سنایا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy