ورلڈ کپ: انگلینڈ نے انڈیا کو 31 رنز سے شکست دیدی

Published on July 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments


برمنگھم: (یواین پی) انگلینڈ نے انڈیا کو جیت کیلئے 338 رنز کا ہدف دیا لیکن بھارتی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا سکی۔تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دیدی ہے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما 102، کپتان ویرات کوہلی 66، پانڈیا 45 جبکہ پنت 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دھونی نے 42 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے پلینکٹ نے 3 جبکہ ووکس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔انگلینڈ اننگز کی خاص بات جوئے بیرسٹو کی شاندار سنچری تھی۔ انہوں نے 109 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں روئے 66، جوئے روٹ 44، بٹلر 20 اور بین سٹوکس نے 79 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انڈین بلے باز محمد شامی نے اس میچ میں یادگار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 69 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو واپسی کی راہ دکھائی جبکہ بمرا اور یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کے آٹھ میچ کھیل کر دس پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کو سیمی فائنل کیلئے اپنے آخری میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی۔ بنگلا دیش سے پاکستان اور کیویز سے انگلینڈ کی ہار ایونٹ سے باہر کر دے گی۔آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے 11، 11 جبکہ پاکستان کے 9 پوائنٹس ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes