نیب کا اعلی سطح اجلاس، گزشتہ چار سال کی کاکردگی کا جائزہ

Published on May 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کی گزشتہ چار سال سے زائد عرصہ کے دوران نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب کی مجموعی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔ نیب میں کئی نئی اصلاحات کرکے نہ صرف نیب کو فعال ادارہ بنایا گیا ہے بلکہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی سید اصغر حیدر، ڈی جی آپریشن مسعود عالم خان اور نیب کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی جبکہ تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes