حج کوٹے میں اضافے کے بعد اس سال 2لاکھ پاکستانی عازمین فریضئہ حج ادا کرینگے ڈاکٹر ساجد یوسفانی

Published on July 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

جدہ( رپورٹ زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے کہا ہے کہ حج کوٹے میں اضافے کے بعد اس سال 2لاکھ پاکستانی عازمین فریضئہ حج ادا کرینگے، انکی رہائش اور تینوں وقت کھانے پینے کی فراہمی کے علاوہ حرم شریف آمدورفت کیلئے 24گھنٹے بس شٹل سروس فراہم کی جائیگی وہ جدہ میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھےڈائریکٹر جنرل حج نے مزید کہا کہ 214 حجاج کا پہلا قافلہ 4 جولائی کی صبح لاہور سے مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا جبکہ دوسرا قافلہ 5 جولائی کو 393 عازمین کو لیکر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پہنچے گی، جہاں امیگریشن، کسٹم کلیئرنس اور دیگر سہولتیں فائنل کرلی گئی ہیںڈاکٹر یوسفانی نے بتایا کہ اس سال روڈ ٹو مکہ کی سہولتیں بھی اسلام آباد سے آنے والے 14800 عازمین کو ملیں گی، اس سسٹم کو آپریشنل کرنے کیلئے 50 افراد پر مشتمل اک سعودی ٹیم اسلام آبا پہنچی ہے تاکہ معاملات آسانی کے ساتھ چلتی رہیںڈاکٹر ساجد یوسفانی نے اس سے قبل روڈ ٹو مکہ کانفرنس اور مشاعر ون کانفرنس میں بھی شرکت کی جہاں حج انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题